۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
پیروان ولایت کشمیر

حوزه/سرینگر- سفیر کربلا حضرت امام زین العابدین کے یومِ شہادت کے سلسلے میں پیروان ولایت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام مسجد جامع زینبیہ (ع) خندہ بڈگام میں مجلسِ عزا منعقد ہوئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر جموں وکشمیر- سفیر کربلا حضرت امام زین العابدین کے یومِ شہادت کے سلسلے میں پیروان ولایت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام مسجد جامع زینبیہ (ع) خندہ بڈگام میں مجلسِ عزا منعقد ہوئی۔

مجلسِ عزا میں کثیر تعداد میں مؤمنین نے شرکت کرکے محافظ کربلا حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق، پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سرپرست اعلیٰ اور ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سبط محمد شبیر قمی نے تحریک کربلا کے علمبردار اور مبلغ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سردار شہداء، حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام اور آپ کے رفقاء کی عظیم قربانیوں کے بعد ناجائز اموی حکومت کے جابرانہ چہرے سے امام سجاد نے نقاب کھینچ کر اتارا۔ امام سجاد علیہ السّلام کے ان اقدامات سے ناجائز اور غاصب حکومت پر جو اثرات مرتب ہوئے اس کے بعد ان ظالم حکمرانوں کے جواز پر سوالیہ نشان لگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنو امیہ کی ذلت ورسوائی، محافظ تحریک کربلا حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی مجاہدت، جرأت اور شجاعت کا نتیجہ ہے۔

مولانا نے کہا کہ امام سجاد علیہ السلام نے شہدائے کربلا پر ڈھائے جانے والے دلسوز مصائب پر گریہ و زاری کرکے تحریک کربلا کے آفاقی پیغام کو عام کیا۔

انہوں نے کہا کہ عاشورہ کو زندہ رکھنے میں سید الساجدین علیہ السلام کا کردار لافانی اور بے مثال ہے تحریک عاشورا کے اس عظیم مبلغ حضرت امام سجاد علیہ السلام نے اپنے شعلہ بیان خطبات سے سید الشہداء کی صالح تحریک کو تحریف سے بچا لیا۔ آج چودہ سو سال گزر جانے کے بعد بھی یہ تحریک ابدی اور رواں دواں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام سجاد علیہ السلام پوری بشریت کے لئے نمونۂ عمل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .